the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،13مئی (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور کرکٹر گوتم گمبھیر کے بعد اب ایک اور بالی وڈ سٹار ملک کی فوج کے جوانوں کی مدد کے لئے سامنے آیا ہے. بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے ایک مثال پیش کی ہے، جس کا پورا ملک تعریف کر رہا ہے.

دراصل، وویک نے ملک کے لئے شہید ہوئے جوانوں کے خاندانوں کو 25 فلیٹ دینے کا اعلان کیا ہے. یہ فلیٹ وویک اوبرائے کی ریئل اسٹیٹ کمپنی 'کرما' کی جانب سے دیے جائیں گے. ان فلیٹوں کو مہاراشٹر کے تھانے میں دیا جائے گا.


رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے یہ فلیٹ ملک کے



مختلف آپریشن میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کے خاندانوں کو دیا جائے گا. اس کے لئے کمپنی کی جانب سے سی آر پی ایف کو خط بھی بھیجا گیا ہے.

کمپنی نے بتایا کہ ابھی تک 4 فلیٹ دیے جا چکے ہیں اور باقی کے فلیٹ جلد ہی دے دیے جائیں گے. اس سے پہلے اداکار اکشے کمار اور کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی شہید جوانوں کی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تھا.

اکشے کمار نے سکما میں شہید سی آر پی ایف جوانوں کے خاندانوں کی مدد کے لئے 1 کروڑ 8 لاکھ روپے کی رقم دی تھی. تو وہیں گوتم گمبھیر نے دوسری بار سکما میں ہوئے نکسلی حملے میں شہید 25 جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.